کپتان "سدا بہار کبڈی گروپ چکوال" عبدالوہاب ربال کا "فیملی پارک سرکال" پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے
چکوال (غلام عباس جنجوعہ سے) تفصیلات کے مطابق سہگل آباد کبڈی میچ کی بھرپور کامیابی اور میچ جیتنے کے بعد کپتان "سدا بہار کبڈی گروپ چکوال" شان چکوال عبدالوہاب ربال جب پہلی بار "فیملی پارک سرکال" پہنچے تو اونر "الکرم مشینری ہاوس چکوال" احتشام اکرم منہاس، خواجہ محمد اسد ربال، اونر "شاہان ایسوسی ایٹس چکوال" چوہدری مہتاب احمد سہگل آباد اور "الکرم کرکٹ کلب ربال" نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، آرگنائزر محمد گلفراز پاشا، آرگنائز ارشد محمود گوندل 1122 اور محمد ثقلین صابہ بھی ان کے ہمراہ تھے، انہیں اونر (الکرم مشینری ہاوس چکوال) احتشام اکرم منہاس کی طرف سے خصوصی دعوت دی گئی تھی۔
اس موقع پر اونر (الکرم مشینری ہاوس چکوال) احتشام اکرم منہاس نے پرتکلف عشائیہ دیا اور عبدالوہاب ربال اور "سدا بہار کبڈی گروپ چکوال" کے عہدیداران کو سہگل آباد کبڈی میچ کی بھرپور کامیابی اور میچ کی شاندار جیت پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آخر میں کپتان "سدا بہار کبڈی گروپ چکوال" عبدالوہاب ربال اور "سدا بہار کبڈی گروپ چکوال" کے عہدیداران نے پر تکلف عشائیہ دینے اور پرتپاک استقبال کرنے پر احتشام اکرم منہاس اور ان کے دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور "الکرم کرکٹ کلب ربال" کی بھرپور کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔
کوئی تبصرے نہیں