صاحبزادہ خالد محمود علوی کو جمعیت علماء پاکستان پنجاب کا سیکرٹری برائے تعلیمی امور مقرر کر دیاگیا

 


چکوال (نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے نو منتخب صدر علامہ نور احمد سیال سینئر نائب صدر علامہ محمد احمد برکاتی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر نے باہمی مشاورت سے ماہر تعلیم دربار عالیہ قادریہ بکھاری خورد چکوال کے زیب سجادہ صاحبزادہ خالد محمود علوی کو جمعیت علماء پاکستان پنجاب کا سیکرٹری برائے تعلیمی امور مقرر کر دیا ہے،دریں اثناء صاحبزادہ خالد محمود علوی نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ قائدین نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا،پاکستان میں نظام مصطفی کی بالادستی کے لیے قائد ملت اسلامیہ امام الشاہ احمد نورانی صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کی طرز سیاست پر چلنے ہوئے ہماری جدوجھد جاری رہے گی،کیونکہ نظام مصطفی کے نفاذ سے ملک کو تمام مسائل سے نجات مل سکتی ہے،پاکستان میں رائج تعلیمی نظام فرسودہ ہے،دوہرے نظام تعلیم کو ختم کرکے پورے ملکہ یکساں نظام تعلیم کو رائج کیا جائے،صاحبزادہ خالد محمود علوی نے مزید کہا کہ سیرت النبی کو نصاب شامل کیا جائے تاکہ نئ نسل کو بے راہ روی سے بچایا جا سکے،،، صاحبزادہ خالد محمود علوی نے کہا شعبہ تعلیم سے منسلک افراد کو جمعیت علماء پاکستان میں شمولیت کی بھرپور کوششیں کی جائیں گی،اس سلسلے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں نظام مصطفی سیمینارز منعقد کیئے جائیں گے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.