ہرڑ چوک چوہان روڈ منصوبہ عوام کے لیے عذاب بن گیا

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ہرڑ چوک چوہان روڈ منصوبہ عوام کے لیے عذاب بن گیا۔ چند روز کام جاری رہنے کے بعد لیبر پھر غائب ہو گئی۔ مذکورہ منصوبہ جس کو شروع ہوئے اڑھائی سال گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک اس کے مکمل ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔ علاقہ کے 26 دیہات اس روڈ کے ساتھ منسلک ہیں اور اس کی تکمیل نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد متاثر ہو رہےہیں۔ گزشتہ ماہ مشینری بھی آ گئی اور مسوال سے ڈورے کی جانب بجر ڈال کر کام شروع کردیاگیا لیکن دو ہفتے قبل اچانک کام بند کرکے لیبر غائب ہو گئی۔اس صورتحال کے باعث روڈ پر ڈالےگئے خاکے نے لوگوں کو اندھا کر کے رکھ دیا ہے اور دھول آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ کام کی بندش سے علاقہ کی عوام میں سخت برہمی پائی جارہی ہے اور انہوں نے محکمہ ہائی وے چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ کام کی بندش کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ اس ادھورے منصوبے کے عذاب سے عوام کو نجات مل سکے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.