ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال ملک نے نیلہ دلہہ سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کر دیا
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) سابق وفاقی وزیر، ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال ملک نے نیلہ دلہہ سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ اس سلسلہ میں ایک مختصر مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال ملک تھے۔ اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میجر (ر) طاہر اقبال ملک نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ انتخابات میں کیے گئے اپنے وعدے کو آج عملی جامہ پہنا دیا ہے،انشاءاللہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اور چکوال کو ایک بار پھر تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے،پچھلے دور میں چکوال اور بالخصوص اہلیانِ نیلہ کیساتھ جو زیادتیاں رواء رکھی گئی انکا جلد ازالہ کرینگے۔تقریب میں سردار وجاہت علی خان دلہہ،مہر حمزہ صفدر نیلہ،سردار چنگیز خان دلہہ،سابق چیئرمین یونین کونسل ہرچارڈھاب چوہدری محمد ضمیر خان،ملک محمد اقبال، چوہدری زوہیب تھنیل فتوحی، ملک بلال رحیم اور اہلیانِ نیلہ و دلہہ ایک بڑی تعداد میں موجود تھی۔
م
کوئی تبصرے نہیں