ہارون ارشاد جنجوعہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ایک شخصیت نہیں ایک تحریک اور جدوجہد کا نام ہے

 


ہارون ارشاد جنجوعہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک تحریک اور جدوجہد کا نام ہے جنہوں نے ہر دور میں سچے اور محب وطن پاکستانی ،قانون اور آئین کی پاسداری و حکمرانی کے لیے صف اول کے مجاہد کا کردار ادا کیا مشرف دور میں جب آئین معطل کیا گیا تو ہارون ارشاد جنجوعہ نے ضلع چکوال میں تحریک بحالی قانون و آئین کی کمانڈ سنمبھالی اور وکلاء تحریک کے کمانڈر بھی رہے اورملک و قوم کی خاطر حق کی آواز بلند کی آج بھی آئین اور قانون کے رکھوالے بن کر وقت کے جابر حکمرانوں کے خلاف نعرہ مستانہ بلند کیے ہوئے ہیں زیر نظر تصویر (جو راقم عبدالغفورمنہاس نے خود اپنے کیمرے میں فلمبند کی تھی) مشرف دور کی ہے جس میں اس وقت کے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف ہارون ارشاد جنجوعہ کو آئین کی بحالی کے لیے مرکزی کردار اور نمایاں خدمات پر شیلڈ سے نواز رہے ہیں اس وقت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میڈم عظمی چختائی اور چواسیدن شاہ کے معروف قانون دان راجہ اسد رضا جنجوعہ ایڈووکیٹ بھی ہمراہ ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.