ہرڑ چوک چوہان روڈ پر کام کی بندش کے خلاف احتجاج کا فیصلہ، رابطے شروع
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ہرڑ چوک چوہان روڈ پر کام کی بندش کے خلاف احتجاج کا فیصلہ، رابطے شروع کر دئیے گئے۔ مسوال موہڑہ الہو چوک سے ڈورے کی جانب بجر ڈال کر خاکہ ڈالا جا رہا تھا اور بجر کے کئی ٹرک روڈ پر سٹاک کئے گئے لیکن اچانک لیبر ادھورا کام چھوڑ کر غائب ہو گئی۔زیر تعمیر روڈ پر پانی کا چھڑکاؤ نہ ہونے کی وجہ سے اٹھنے والی مٹی سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے خصوصاً موٹر سائیکل والوں کا انتہائی برا حال ہے۔بکھرے بجر سے گاڑیوں کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔اس صورتحال کے باعث علاقہ کے 26 دیہات کے عوام نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہرڑ چوک پر ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مشاورت شروع کر دی گئی ہے تاکہ احتجاج کے پروگرام کو حتمی شکل دی جا سکے۔
کوئی تبصرے نہیں