پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی چکوال آفس کا افتتاح کر دیا گیا۔
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی چکوال آفس کا افتتاح کر دیا گیا۔اس سلسلہ میں منعقدہ ایک افتتاحی تقریب میں صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے افتتاحی فیتہ کاٹا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل کموڈور ارشد محمود خان ،صدر کرنل جمشید شاہ اور تحصیل چکوال کے صدر شکیل افضل منہاس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چکوال غازیوں ،شہیدوں اورمجاہدوں کے لواحقین کا مسکن تھاہے اور رہے گا۔انہوں نے ضلع کی تمام تحصیلوں سے آنے والے سابق فوجیوں کے مسائل سنے۔جس میں زیادہ تر پینشنزڈاکخانوں سے بینکوں میں شفٹ کرنے کے سلسلے میں بیواؤں اور پینشنروں کے مسائل تھے۔علاوہ ازیں PESS کی تنظیم سازی اور دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں