ڈاکٹر انجم قدیر کی کرپشن ظلم وزیادتی نااہلی اور نالائقی کےحوالے سے ہمارے تحفظات سچ ثابت ہوۓ،اختر بٹ

 


چکوال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا قیمتی سامان اور مشینری غائب ہونے اور فیصل کالونی کے نجی مکان پر پائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اور ڈاکٹرانجم قدیرپر لگاۓ گۓ الزامات سچ ہونے بعد ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چکوال اختر بٹ کی میڈیا پرسن سے تفصیلی گفتگو انہوں نے بتایا کہ منصفانہ انکوائری کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے سابق ایم ایس ڈاکٹر انجم قدیر کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کاروائی کی سفارش کر دی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا قیمتی سامان اور مشینری چند ماہ قبل فیصل کالونی کے ایک نجی مکان میں پایا گیا جس کی اطلاع اس وقت کے ایم ایس ڈاکٹر انجم قدیر کو ملی جنہوں نے مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا مگر چھاپے سے قبل سامان غائب کرنے والے مافیا کو فون پر اطلاع کر دی گئی تھی جبکہ چھاپہ کے وقت بھی سامان اور مشینری موجود ہونے کےباوجود موصوف نے کاروائی کرنا ضروری نہ سمجھا اور نہ ہی موجود سامان کی فہرست بنائی۔کاغذی کاروائی کرتے ہوئے واپس لوٹ گئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب نیازی نے میڈیا کی نشاندہی پرڈی ایچ او ڈاکٹر شہباز  

ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر شکیل احمد مغل اور ڈائریکٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر اقرار حسین پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کی تھی اور احکامات جاری کیے تھے کہ تین دن کے اندر اندر تحقیقات کر کے رپورٹ دی جائے مگر ڈاکٹر انجم قدیر سیاسی سفارش پر سی ای او ہیلتھ چکوال تعینات ہوگئے اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسر نے ڈاکٹر انجم قدیر کے خلاف تحقیقات رکوا دی تھیں صوبائی وزیر صحت کے دورہ چکوال کے موقع پر ان کی توجہ اس امر کی جانب دلائی گئی تھی جس کے بعد دوبارہ تحقیقات کا آغاز ہوا اور تحقیقاتی کمیٹی نے مدثر نذیر سابق ایم ای پی سپروائزر ڈی ایچ کیو ہسپتال جاوید اقبال سیکورٹی سپروائزر، نصیر احمد ڈسپنسر ،حسیب احمد خان ایڈمن آفیسر اور محمد طاہر وقاص اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر کے بیانات قلمبند کیے

تحقیقاتی ٹیم جب فیصل کالونی میں نجی مکان چیک کرنے کے لیے پہنچی تو وہاں سے سامان غائب کردیا گیاتھا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ سابق ایم ایس ڈاکٹر انجم قدیر نے غفلت اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ،ہسپتال کے آلات ،سامان کے گمشدہ ہونے کے بارے میں ریکارڈ پر نہ لایا اور سرکاری ادارے کے وقارکو نقصان پہنچایا ۔تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی کہ سابق ایم ایس ڈاکٹر انجم قدیر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چکوال اختر بٹ نے کہا کہ ڈاکٹرانجم قدیر کے کارنامے آہستہ آہستہ سامنے آ رہے ہیں بہت جلد مرحومہ سٹاف نرس عتیقہ کے قتل کی بھی میرٹ پر تفتیش جاری ہے جس کے حقائق عوام کے سامنے لاۓ جائیں گے اوعر ایسے بدعنوان کرپٹ اور غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ایک انسانی خدمت کے شعبہ محکمہ صحت پر دھبہ ڈاکٹرانجم قدیر اپنے کیفرکردار تک بہت جلد پہنچ جاۓ گا جس کے لیۓ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چکوال کا ہر جوان حق و سچ کی فتح کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہ

یں

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.