الفجر فاونڈیشن اسکاٹ لینڈ یو کے کا چوآسیدن شاہ کے ریموٹ اور پسماندہ گاؤں میں فری میڈیکل اور فری آئی کیمپس کا انعقاد
انٹرنیشنل سماجی و فلاحی تنظیم الفجر فاونڈیشن برطانیہ کے زیر انتظام جھنگڑ کے دور دراز پہاڑی علاقے لہڑی کاکاں میں ایک نہایت ہی مؤثر اور مفید جنرل میڈیکل اور آئی کیمپ لگایا گیا جسمیں علاقے بھر کے غریب اور نادار مستحق افراد نے بھر پور شرکت کی۔ اس کیمپ کے انعقاد میں منور فاونڈیشن چکوال اور قاضی فاونڈیشن چکوال نے بھی بھر پور معاونت فراہم کی۔ برطانیہ سے آئے ہوئے الفجر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اور ممتاز سرجن ڈاکٹر سیدفیضان شاہ MBBS, MRCS آف منوال نے بنفس نفیس خود کیمپ کی نگرانی کی اور تقریبا دو سو سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور تشخیص کے بعد مفت ادویات فراہم کیں۔منور میموریل آئی ہسپتال چکوال کے ماہر آپٹرومسٹز میڈکس نے بینائی سے محروم افراد کا چیک اپ کر کے موتیے کے آپریشن کیلئے مریضوں کو ھسپتال لانے اور آپریشن کرنے کا پروگرام ترتیب دیا۔مستحق افراد کو مفت عینکیں مفت ڈراپس اور مفت سکریننگ ٹیسٹس کی سہولت بھی میسر کی جائیگی۔ الفجر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اور ٹرسٹی ڈاکٹر فیضان شاہ نے منور ھسپتال کے تجربہ کار اور مستند عملے بالخصوص عاصم ، قاضی فاونڈیشن چکوال ، گورنمنٹ سکول لہڑی کاکاں کے اساتذہ اور مقامی اکابرین بشمول استاد محترم قدیر ، آل رضا رضوی ، چوہدری شعیب ، قلب عباس اور جھلم کی معروف علمی ادبی، سیاسی و سماجی شخصیت عبدالوحید کھوکھر اور انکے ساتھیوں اور علاقے بھر کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس امر کا اعادہ بھی کیا کہ علاقے کی پسماندگی کے پیش نظر مستقبل میں بھی ایسے مفید کیمپس کا انعقاد کیا جائیگا ۔
کوئی تبصرے نہیں