37ویں سالانہ تاجدارالانبیاء کانفرنس و محفل مشاعرہ آج مرکزی جامع مسجد حق نواز جھنگوی جیٹھل میں منعقد ہوگی

 



ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) 37ویں سالانہ تاجدارالانبیاء کانفرنس و محفل مشاعرہ مورخہ 5 دسمبر بروز جمعرات مرکزی جامع مسجد حق نواز جھنگوی جیٹھل میں منعقد ہوگی۔جس سے حضرت مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی، مولانا عبید الرحمن انور اور دیگر علمائے کرام خطاب فرمائیں گے۔جبکہ شعراء میں مولانا نادر صدیقی، کاوش تمیمی، مولانا ابوبکر نادر، ملک عثمان شاد، مولانا صدیق طارق، بلال احمد بالی،طلحہ ایوب بزمی اور دیگر شامل ہیں۔ کانفرنس و مشاعرہ بعد نماز مغرب تا رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.