بابائے قوم محمد علی جناح کا148واں یوم پیداٸش،یوناٸیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈچوآسیدن شاہ میں پروقار تقریب کا انعقاد
عظیم قاٸد نے امت مسلمہ کو عظیم قلعہ تحفہ میں دیکر صہیونی طاقتوں کے عزاٸم خاک میں ملا دٸیے،اور اسراٸیل کو ناجاٸز ریاست قرار دیا۔مقررین
فہم وفراست اور مدبر قیادت کے ذریعہ مسلمانان برصغیر کو علیحدہ شناخت دلواٸی،آج بھی ہمیں قاٸدکے افکار سےروشنی حاصل کرکےاپنی پالیسیاں بناناہوں گی
قاٸد کےپاکستان کی سرحدوں کےمحافظین افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اس وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلٸے قوم تیار ہے،صہیونی طاقتوں کی دھمکیاں مرعوب نہیں کرسکتیں
تقریب کی صدارت حاجی ظفرساغر نےکی جبکہ مہمان خصوصی ملک عبدالقیوم سیٹھی تھے،تقریب سےرفاقت مالی،مزمل اصغر،ملک نعیم،بلال شوکت طور،طارق محمود،ڈاکٹر مقصود جراح،ملک ابرار حسین اور برہان غمی راجہ خطاب میں قاٸداعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا،سالگرہ کا کیک کاٹاگیااور دعا کی گٸی
چوآسیدن شاہ(نیوز ڈیسک)باباٸے قوم محمد علی جناح نے مسلمانان برصغیر کو وہ تحفہ دیا جو رہتی دنیا تک اسلام کا قلعہ ثابت ہوگااوربانی پاکستان نے اسراٸیل کے وجود کو ناجاٸز قرار دیکر امت مسلمہ کیلٸے ایک روشن رستہ متعین کردیا تھا آج ان کے 148یوم پیداٸش کےموقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کے دفاع اور خود مختاری کیلٸے ہم کسی سازش کا حصہ بننے کی بجاٸے ملک کی سرحدوں کے محافظ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑےرہیں گے یہ بات یوناٸیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ کے زیر اہتمام یوم قاٸد کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے مقررین نے اپنے خطاب میں کہی،تقریب کی صدارت صدر حاجی ظفر اقبال ساغر نے کی جبکہ مہمان خصوصی بزرگ صحافی وچٸیرمین یوناٸیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ ملک عبدالقیوم سیٹھی تھے،تقریب کے مہمان خاص معروف شاعر رفاقت مالی تھے جبکہ جنرل سیکرٹری برہان غنی راجہ،ناٸب صدر ملک ابرار حسین،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر مقصود جراح،سیکرٹری فنانس طارق محمود،سیکرٹری انفارمیشن بلال شوکت طور،ممبران ملک نعیم اور نوجوان صحافی ملک مزمل اصغر نے اپنے خطاب میں بانی پاکستان کو زبردست الفاظ یں خراج تحسین پیش کیا مقررین نے اس امر پر اظہار افسوس کیا کہ انتظامی سطح پر قاٸد ڈے منانے کے حوالہ سے کسی تقریب کا انعقاد نہ ہوسکا بعدازاں قاٸداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیااور ان کے ایصال ثواب کیلٸے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں