خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیق اکبر (رض) کی زندگی حکمرانوں کے لیے مشعل ہے،عبدالجبار حیدری

 


چکوال:سنی علماء کونسل چکوال کے زیراہتمام عظیم الشان تاریخ ساز سالانہ روایتی مدح صحابہ جلوس بسلسلہ یوم وفات خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق۔۔چکوال شہر میں نکالہ گیا جلوس کا آغاز سبزی منڈی تلہ گنگ روڈ سے کیا گیا اس موقع پر سبزی منڈی کے تاجران چھپڑ بازار کے تاجران چکوال شہر اور ضلع بھر سے ہزاروں عوام اھلسنت اور بچوں نے جلوس میں شرکت کی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بھون چوک پہنچا جہاں پر سنی علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عبدالجبار حیدری نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سیدنا ابوبکر صدیق نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور ہر وقت حضور علیہ السلام کے ساتھ رہے آج میں روضہ اطہر میں حضور کے ساتھ مدفون ہیں سیدنا صدیق اکبر کی زندگی اور خلافت حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے کہ جب آپ خلیفہ بنے تو آپ نے اعلان کیا میرا وظیفہ مدینہ کے ایک مزدور جتنا ہوگا حکومت خلیفہ اول سیدناابوبکر کے یوم وفات اور دیگرخلفاء راشدین کے ایام وفات ،شہادت پر سرکاری سطح پر منا کر عام تعطیل کا اعلان کرے اور ناموس صحابہ بل کوفی الفور قانون کا حصہ بناکر گستاخان صحابہ واھلبیت کو سزاے موت دی جاے

 پاراچنار میں فوجی آپریشن کیا جاے سنی علماء کونسل چکوال کے ذمہ داران کو فی الفور فورتھ شیڈول سے نکالہ جاےہم پاکستان میں کسی کو بہی امن تباہ کرنے کی اجازت نہی دیں گے اس موقع پر انجمن تاجران سبزی منڈی کے سرپرست خواجہ ادریس انجم صدر ملک ظفر سجاول جنزل سیکٹری چوہدری ضیاء اکرم ارشد صدیق حاجی عبدالرشید ملک ریاض چوہدری ہارون عباس خواجہ عبدالقدوس خواجہ عبدالصبور خواجہ مدثر عرفان خواجہ شاہد حاجی منیر صدیقی خواجہ حبیب حاجی مقبول حافظ عبدالوہاب کہوٹ انجمن تاجران چھپڑ بازار کےصدر شیخ شاکر مہدی چوہدری رضوان قیوم شیخ اسلم خواجہ حسیب الرحمن خواجہ فرقان ملک جاوید صدر باجوڑ عزیر خان راجہ انجم ضیاء کے علاوہ سینکڑوں تاجران نے شرکت کی اس موقع پر ضلع بھر کے جید علماء کرام باالخصوص امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چکوال مفتی محمد معاذ مفتی سمیع الرحمن مفتی شمریز مفتی عبدالرحمن مولانا نوید حیدری پاکستان راہ حق پارٹی کے رھنمامولانا محمد فیاض فاروقی مولانا عبداللہ مولانا منصف مولانا عبدالمالک مدنی مولانا ابراہیم خان مولانا بنیامین مکی صاحبزادہ پیر سلمان نقشبندی کےعلاوہ درجنوں علماء نے شرکت کی آخر میں قائد چکوال قاری اسد عرفان نے شرکاء جلوس اور معزز مہمانوں کاشکریہ ادا کیا مقامی انتظامیہ باالخصوص ڈی سی صاحبہ ڈی پی او چکوال اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا اور فول پروف سکیورٹی دینے پرخراج تحسین کیا دعا کے بعد شرکاء جلوس پرامن انداز میں منتشر ہو گئے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.