پانچواں سالانہ رستم ضلع چکوال کبوتر بازی تقسیم انعامات پروگرام 2024

 


العصر میرج ہال چکوال میں زیر سرپرستی چوہدری امجد مرید چیف آرگنائزر استاد طارق پومی چیف آرگنائزر استاد چوہدری قاسم مرید ۔استاد چوہدری آکاش مرید و دیگر انتظامیہ منعقد ہوا ۔ جسمیں ضلع چکوال کی کبوتر بازی کے نامور استاد صاحبان و شوقین حضرات کے ساتھ دیگر شہروں میرپور آزاد کشمیر ۔دینہ ۔جہلم۔ سوہاوہ سے آنیوالے مہمان اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ دوسرے شہروں سے آنیوالے تمام مہمانوں کو انتظامیہ کی طرف سے چکوال کی مشہور سوغات پہلوان ریوڑی کا تحفہ دیا گیا۔ انعامات جیتنے والے کھلاڑیوں کو انتظامیہ کی طرف دیدہ زیب ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔پانچویں سالانہ رستم ضلع چکوال تقسیم انعامات کبوتر بازی پروگرام میں خصوصی ٹرافی بنارس خان اینڈ حارث خان بہادر ٹاؤن شہنشاہ چوک چکوال شہر و فرحان مغل ڈھاب کلاں کی طرف سے استاد چوہدری قاسم مرید کو دی گئی۔

 پروگرام کے اختتام پر تمام شوقین حضرات کی پر تکلف کھانوں اور حلوے سے تواضع کرکے دعوت ولیمہ کبوتر بازی کا سا سماں باندھ دیا گیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.