کوٹ اقبال کی قابل فخر بیٹی حسنِ کائِنات کا اعزاز
کوٹ اقبال سے تعلق رکھنے والے (یوکے) میں مقیم محمد سبطین مغل کی بیٹی حسنِ کائِنات نے بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد سے "بیچلر آف سائنس ان انوائرمینٹل سائنس" میں اول پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت کر اپنا، اپنے والدین اور اہلیان کوٹ اقبال کا سر فخر سے بلند کرتے ہوئے بچیوں کے لیے مثال قائم کر دی۔ اس پر مسرت موقع پر دوست احباب اور اہل خاندان کی طرف حسنِ کائِنات کے والدین کو مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے حسنِ کائِنات اب ایڈنبرا نیپئر یونیورسٹی (یوکے) میں "ایم ایس" کر رہی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں