چکوال پولیس کو مہمان خاصے مہنگے پڑگئے
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) چکوال پولیس کو مہمان خاصے مہنگے پڑ گئے۔ مہمانوں کی رخصتی کے بعد بلوں کی ادائیگی کی بجائے خاموشی سادھ لی گئی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی"فائنل کال" کے تریاق کے لیے پنجاب کے دوسرے اضلاع سے آنے والے پٹرولنگ پولیس کے تقریباً 500 سے زائد جوانوں کو ضلع چکوال کی باونڈریوں پر تعینات کیا گیا جن کے قیام وطعام کا بندوست متعلقہ حدود کے تھانوں کے سپرد کیا گیا۔ پہلے تو یہ بتایا گیا کہ ان کے کھانے کے بلوں کی ادائیگی کی جائے گی لیکن دو ہفتے گزرنے کے باوجود بلوں کی ادائیگی کھٹائی میں پڑتی نظر آرہی ہے۔ کیا ان بلوں کی ادائیگی مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن بنائی جائے گی یا سرکار کچھ کرے گی؟ اس کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں