ضلعی انتظامیہ کی ون ڈش کی خلاف ورزی پر ( سلیکٹڈ) ہلکی پھلکی کاروائیاں شروع

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی ) ضلعی انتظامیہ نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر ( سلیکٹڈ) ہلکی پھلکی کاروائیاں شروع کر دیں۔ضلع بھر میں ون ڈش کی خلاف ورزیاں دھڑلے سے جاری ہیں اور یہ سلسلہ مسلسل کئی ماہ سے جاری ہے لیکن انتظامیہ نے کبھی بھی اس کا سنجیدہ نوٹس نہیں لیا۔انتظامیہ کاجب جی چاہا قانون کی کتاب کھول لی۔ نئے اسسٹنٹ کمشنر چکوال کے چارج سنبھالنے کے بعد شادی ہال کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کر تو دیا گیا ہے لیکن عام شکایات یہ ہیں کہ ون ڈش کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائیاں نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے ون ڈش کی خلاف ورزی کا سلسلہ رکنے میں نہیں آرہا۔ اگر ضلعی انتظامیہ خانہ پری کی بجائے واقعی ون ڈش پر عملدرآمد کے لیے سنجیدہ ہے تو اسے چاہیے کہ وہ شادی ہالز اور مارکی مالکان کا اجلاس طلب کرکے انہیں خلاف ورزی کرنے پر فسکڈ جرمانے کا نوٹس جاری کریں تاکہ مستقبل میں ون ڈش خلاف ورزی کی مکمل طور پر روک تھام ہو سکے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.