ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال ملک کا ہسولہ اور ڈھوک ہسولیاں کا تعزیتی دورہ
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی )ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال ملک نے ہسولہ میں چوہدری صفدر اور چیئرمین لیاقت کے جوانسال بھانجے چوہدری رفیق اور ڈہوک ہسولیاں میں سابق کونسلر یونین کونسل پادشاہان چوہدری طارق کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحومین کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر رتہ،انچارج ایم این اے پبلک سیکرٹریٹ ملک محمد اقبال،سابق وائس چیئرمین یونین کونسل جند اعوان چوہدری غلام شبیرلنگاہ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) یونین کونسل پادشاہان مرزا صفدر چوہان اور ملک بلال رحیم ان کے ہمراہ تھے۔
کوئی تبصرے نہیں