حاجی ملک لال خان، چوہدری شاہد سلیم و محمد رمضان چیمہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر
فائنل فٹبال میچ کی بہترین کوریج پر سابق صدر کلچرل ونگ "عوامی پریس کلب چکوال" غلام عباس جنجوعہ کو کیش پرائز اور شیلڈ بطور انعام دی گئی
چکوال (خصوصی رپورٹ) تفصیلات کے مطابق سابق صدر کلچرل ونگ "عوامی پریس کلب چکوال" غلام عباس جنجوعہ کو "حاجی ملک لال خان، چوہدری شاہد سلیم و محمد رمضان چیمہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ چکوال" فائنل فٹبال میچ کی بہترین کوریج پر کیش پرائز اور شیلڈ بطور انعام دی گئی۔
غلام عباس جنجوعہ کو انعام فائنل فٹبال میچ کے مہمان خصوصی سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت ممتاز حسین آف بکھاری کلاں حال مقیم اٹلی نے اپنے دست مبارک سے دیا۔
آخر میں غلام عباس جنجوعہ نے آرگنائزر ملک محمد اقبال کا شکریہ ادا کیا اور "حاجی ملک لال خان، چوہدری شاہد سلیم و محمد رمضان چیمہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ" کی زبردست کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کوئی تبصرے نہیں