بھون روڈ پر سڑک کی تعمیر نو کا کام شروع، پہلے مرحلے میں بھون چوک سے اسلامیہ چوک تک 2400 فٹ لمبی اور 20 فٹ چوڑی سنگل کارپٹ روڈ تیار کی جائے گی۔
اگلے مرحلے میں موضع بھون سے کلرکہار تک سنگل کارپٹ روڈ تعمیر کی جائے گی۔
اسلامیہ چوک سے پنجاب کالج تک دو رویہ سڑک منصوبے کا حصہ نہیں، پنجاب کالج سے بھون تک بھی سنگل کارپٹ روڈ پہلے سے ہی تیار ہے۔
منصوبے پر 31 کروڑ سے زائد لاگت آئے گی، 20 فٹ چوڑائی کے ساتھ سڑک کے دونوں اطراف ڈیڑھ فٹ نالے کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل
چکوال (سمندر خان) محکمہ ہائی وے نے بھون روڈ کا ازسر نو تعمیراتی کام کا آغاز کردیا، دو ہفتے قبل برسراقتدار جماعت کے صوبائی اسمبلی کے رکن چوہدری سلطان حیدر علی خان نے اس روڈ کی تعمیر کا افتتاح کیا تھا انہوں نے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سڑک کی بحالی کیلئے 31 کروڑ سے زائد رقم کی گرانٹ منظور کراوائی۔ بھون روڈ کی تعمیراتی کام کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ روڈ لیول ڈاؤن رکھنے کیلئے پرانی روڈ کو اکھاڑ دیا گیا تاکہ سڑک کے اطراف دوکانوں کو مستقبل میں نقصان نہ ہو۔ محکمہ ہائی وے کے ایک سب انجنئیر نے تھری اسٹارز میڈیا گروپ کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں سنگل کارپٹ روڈ بھون چوک سے اسلامیہ چوک تک بنائی جائے گی جس کی لمبائی 2400 فٹ بنتی ہے، سڑک کی چوڑائی 20 فٹ جبکہ دونوں اطراف ڈیڑھ بائی ڈیڑھ فٹ کے نالے بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ اگلے مرحلے میں یہ سڑک بھون کے قریب سے (جہاں پہلی سنگل کارپٹ روڈ ختم ہوتی ہے) شروع ہوکر کلرکہار تک بنائی جائے گی۔ اسلامیہ چوک سے پنجاب کالج تک کی دو رویہ سڑک اس منصوبے کا حصہ نہیں کیونکہ یہ پرانا منصوبہ PWD کے پاس تھا، ذرائع کے مطابق PWD کے منصوبے اب پنجاب حکومت کے حوالے کردئیے گئے ہیں مگر قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ابھی اس روڈ کی تعمیر کو کچھ وقت درکار ہے، صوبائی اسمبلی کے ممبر چوہدری سلطان حیدر علی خان کا اگلا مشن بھی یہی ہے کہ جیسے ہی قانونی تقاضوں کا دورانیہ پورا ہوتا ہے تو اس دو رویہ سڑک پر بھی فی الفور کام کا آغاز کردیا جائے۔ پنجاب کالج سے بھون تک سنگل کارپٹ روڈ پہلے سے ہی تیار ہے۔ بھون روڈ کی ازسر نو تعمیر سے شہریوں کو درپیش اس خستہ حال سڑک کا مسلئہ کافی حد تک حل ہوجائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں