ڈی ایچ کیو میں بچوں کی نشوونما کے لئے "Delayed Milestone Centre " کا افتتاح

 


چکوال(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک نے سیاسی رہنما چوہدری شہر یار سلطان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ( ڈی ایچ کیو) میں بچوں کی نشوونما کے لئے "Delayed Milestone Centre " کا افتتاح کیا- چکوال میں بچوں کی صحت و تندرستی کے لیے بنائے جانے والا اپنی طرز کا پہلا سینٹر ہے جس میں وہ بچے جن کی نشوونما میں اپنی متوقع عمر میں پہنچ کر کمی رہ جاتی ہے جیسے کہ بولنے یا چلنے میں رکاوٹ، بے چین رہنا وغیرہ- ڈپٹی کمشنر چکوال نے کہا کہ لوگ پہلے دوسرے شہروں میں جا کر بچوں کا علاج کرواتے تھے مگر اب وہ چکوال میں ہی علاج کروا سکتے ہیں- اس سیکشن کا قیام مخیر حضرات کے مثالی تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری شہریار سلطان، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سعید اختر، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شیخ رفتار حسین اور ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے کہا ہے کہ بچوں کے لیے بنائے گئے سینٹر کا قیام پارلیمنٹیرینز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ سیاسی رہنما چوہدری شہر یار سلطان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق چکوال کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی- سینٹر کے لئے درکار آلات و مشینری سمیت تمام ضروری سہولیات مہیا کر دی گئی ہیں اور ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں سیکشن نے کام شروع کر دیا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.