کٹاس راج میں ہندو یاتریوں کی آمد کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جائیں،بلال بن عبد الحفیظ
چکوال، کٹاس راج میں ہندو یاتریوں کی آمد کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جائیں ۔ ہندو یاتری ہمارے مہمان ہیں۔ان کی آمد پر سیکیورٹی،تزین و آرائش، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو اولین ترجیح دی جائے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال بن عبد الحفیظ نے ہندو یاتریوں کی کٹاس راج آمد کے سلسلے میں انتظامات کیے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز چوآ سیدن شاہ و کلرکہار، ریسکیو 1122 ،پولیس، سپیشل برانچ سی او ایم سیز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس سے اے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ نے تمام محکموں کے افسران پر واضح کیا کہ بھارت سے آنے والے ہندو یاتری ہمارے مہمان ہیں کٹاس راج میں انکے مذہبی مقامات پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے نا صرف فول پروف سیکورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے بہترین انتظامات کیے جائیں ۔ انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک کو یاتریوں کے آمد کے موقع پر ٹریفک پلان کے مطابق انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ قبل از ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عتیق احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے شرکائے اجلاس کو بتایا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی تقریبات، کرسمس اور سال نو کے پر امن انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس ضمن میں مفصل پلان مرتب کیا گیا ہے اے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ نے کہا ہے کہ یومِ قائد کی تقریبات کے احسن انعقاد، کرسمس اور سال نو کے موقع پر سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکمے اور ادارے آپس میں قریبی رابطہ استوار رکھیں تاکہ مزکورہ مواقع کے لئے واضح کئے گئے اقدامات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں کسی مرحلہ پر عدم رابطہ کی صورت حال پیدا نہ ہو ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لئے مربوط انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام اہم مقامات پر پولیس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفس کے ریسکیورز اور سول ڈیفنس کے اہلکار بھی فرائض سر انجام دیں گے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سال نو کی آڑ میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے معاون شعبوں کے افسران نے بتایا کہ متعلقہ دائرہ کار کی ذمہ داریاں بطریق احسن پوری کی جائیں گی۔
کوئی تبصرے نہیں