چکوالDHQ ہسپتال کے مسائل میں کمی آنے لگی،1.3 ملین روپے کی لاگت سے RO پلانٹ کی تنصیب
فلٹریشن پلانٹ ڈاکٹر شیخ رفتار حسین کی ذاتی کاوشوں سے نصب کیا جارہا،ہسپتال میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا
چکوال (پ-ر) خدمت کا سلسلہ جاری،ہردلعزیز شخصیت ایم ایس DHQ ہسپتال کی ذاتی کوششوں سے ڈی ایچ کیو کے مسائل میں کمی آنا شروع،عرصہ دراز سے درپیش پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کردیا گیا،1:3 ملین روپے کی خطیر رقم سے فلٹریشن پلانٹ آج لگادیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر شیخ رفتار حسین کی کاوشوں سے ان کے قریبی دوست نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال کیلئے RO پلانٹ عطیہ کیا ہے جو 6000 لیٹر پانی فی گھنٹہ فلٹر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ انشاء اللہ آج نصب کردیا جائیگا،ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال کا پانی پینے کے قابل نہیں ہے اس فلٹریشن پلانٹ سے یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا،عوامی حلقوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر چکوال میڈم قرآۃ العین ملک اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال شیخ رفتار کی ڈی ایچ کیو کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں