پولیس صحافیوں کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرکے معاشرے کے ناسور افراد کا قلعہ قمع کر سکتی ہے،احمد محی الدین
چوآسیدن شاہ (سید طلحہ فاروق ) ڈی پی او چکوال احمد محی الدین نے کہا ہے کہ پولیس صحافیوں کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرکے معاشرے کے ناسور افراد کا قلعہ قمع کر سکتی ہے انھوں نے یہ بات آج DPOآفس چکوال میں تحصیل چوآسیدن شاہ ،تحصیل چکوال ،تحصیل کلرکہار سمیت ضلع بھر کے قومی و لوکل اخبارات سے وابستہ علاقائی صحافیوں سے ملاقات میں کہی جس میں چیئرمین چوآسیدن شاہ پریس کلب سید طلحہ فاروق ، ملہال مغلاں پریس کلب کے روح رواں بزرگ صحافی فخر محمود مرزا ،سینئر صحافی خواجہ بابر سلیم، غضنفر عباسی،سینئر صحافی ریاض انجم، ڈاکٹر زاہدچوہدری،شاعر و صحافی صفی الدین صفی،ثاقب عباس،شہزاد حمید،ساجد بلوچ ،عمران قیصرسمیت دیگر نے شرکت کی اوراس ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔DPOچکوال نے کہا کہ چکوال میں سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اورجھوٹے پرچوں میں ناحق ملوث کرنے پر کسی بھی پولیس اہلکار کو معافی نہیں دی جائےگی ۔ضلع چکوال میں جرائم نہ ہونے کے برابر ہیں اورضلع بھر میں قائم کباڑخانوں کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔ میری موجودگی میں اگر کسی نے ناجائزقبضہ کی کوشش کی تو اُس پر سخت ایکشن لیا جائے گا اور سابقہ قبضہ جات پر عدالتوں کے فیصلہ کا انتظار کیا جائے ۔روایتی پولیس کارگردگی پر اظہار کرتے ہوئے احمد محی الدین نے کہا کہ محکمہ پولیس میں وسائل کی کمی جیسی وجوہات کے باوجود ضلع چکوال میں تھانہ کلچرمیں تبدیلی واضع نظر آئے گی اورضلع چکوال کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں