چکرال : چوہدری اظہر محمود چکرال کی طرف سے 28 واں سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا

 



چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) قصبہ چکرال میں عظیم انسان دوست اور مخیر شخصیت چوہدری اظہر محمود چکرال کی طرف سے 28 واں سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ منور میموریل ہسپتال کی ماہرین امراض چشم کی خصوصی ٹیم نے250 سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور انہیں ادویات اور عینکیں دیں 100 سے زائد مریضوں کو عینکیں دی گئیں 35مریضوں کے آپریشن تجویز کیے گئے۔ جو منور میموریل ہسپتال میں کیے جائیں گے۔ جس کے تمام اخراجات بھی چوہدری اظہر محمود چکرال برداشت کریں گے۔ جبکہ مزکورہ مریضوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہعلت فراہم کی جائے گی فری آئی کیمپ میں شوگر کے مریضوں کی خصوصی سکریننگ بھی کی گئی سینئر معالج اور انسان دوست شخصیت ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے سیکرٹری جنرل ریجنل یونین آف جرنلسٹس شمالی پنجاب عبدالغفور منہاس کے ہمراہ چکرال میں لگائے گئے فری آئی کیمپ کا معائنہ کیا اور چوہدری اظہر محمود چکرال کی علاقہ کی عوام کے لیے جاری خدمات کو سراہا۔ جبکہ علاقہ بھر کی عوام نے بھی چوہدری اظہر محمود چکرال کی علاقہ کے لیے سماجی خدمات کو سراہا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا کیمپ میں چوہدری خالد چکرال،چوہدری یعقوب چکرال نے بھی شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.