امیر پور منگن بائی پاس کی تعمیر پر تیزی سے کام شروع کر دیا گیا
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) امیر پور منگن بائی پاس کی تعمیر پر تیزی سے کام شروع کر دیا گیا۔ مذکورہ منصوبے کا افتتاح گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی ملک تنویر اسلم سیتھی نے کیا تھا۔ اس منصوبے پر ساڑھے نو کروڑ کی لاگت آئے گی۔افتتاحی تقریب کے لیے ملک تنویر اسلم اعوان کا امیر پور منگن پہنچنے پر انتہائی پرتپاک استقبال کیا گیا اور ایک بڑے جلوس کے ہمراہ جلسہ گاہ لایا گیا۔ جہاں ملک تنویر اسلم اعوان نے اپنے خطاب میں شاندار استقبال پر اہل دیہہ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ علاقہ کے دیگر مسائل کے حل کےلیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ایل دیہہ کی جانب سے خطیر فنڈز کی فراہمی پر ملک تنویر اسلم اعوان کا شکریہ ادا کیا گیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں