ہرڑ چوک چوہان روڈ منصوبہ عوام کے لیے عذاب بن گیا
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ہرڑ چوک چوہان روڈ منصوبہ عوام کے لیے عذاب بن گیا۔ ٹھیکیدار نے چند ہفتے قبل مسوال سے ڈورے کی جانب روڈ پر بجر کے ٹرک ان لوڈ کرائے اور لیبر نے تھوڑی جگہ پر بجر ڈال کر اوپر خاکہ ڈال دیا اور غائب ہوگئی۔کام کو بند ہوئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک بجر ڈال کر باقی روڈ کی حالت درست کی گئی ہے اور نہ ہی اس پر پانی ڈالا جارہا ہے گاڑیوں کی آمد و رفت سے دھول آسمان سے باتیں کررہی ہے اور آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ روڈ کی انتہائی خستہ حالی کی وجہ سے علاقہ کے تقریباً 26 دیہات ایک عذاب مسلسل سے گزر رہے ہیں۔ اہلیان علاقہ نے اپنے منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور مسوال ڈورے روڈ کی جانب روڈ کی جلد از جلد تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔
کوئی تبصرے نہیں