دی ایئر گرائمر سکول ڈھڈیال کا تفریحی و تعلیمی دورہ
دی ایئر گرائمر سکول اپنے طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تفریحی و معلوماتی مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔
ہفتے کے روز دی ایئر گرائمر سکول ڈھڈیال کی جانب سے طلباء کا ایک تفریحی و معلوماتی دورہ فیصل مسجد اسلام آباد اور چھتر پارک کی جانب روانہ ہوا۔
فیصل مسجد مارگلہ کی پہاڑیوں سے گھری ہوئی ہے۔ فیصل مسجد کا تصور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کی علامت کے طور پر کیا گیا تھا، جس کا نام مرحوم شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے اعزاز میں رکھا گیا تھا۔ فیصل مسجد ملک کے ثقافتی ورثے، مذہبی عقیدت کی علامت ہے۔ آپ یہ جگہ ضرور دیکھیں۔ آپ وہاں پورا دن گزار سکتے ہیں اور آپ بور نہیں ہوں گے۔
کوئی تبصرے نہیں