ہرڑ چوک چوہان روڈ منصوبے کے لیے فنڈز کی فراہمی کے باوجود کام شروع نہ ہو سکا

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) ہرڑ چوک چوہان روڈ منصوبے کے لیے فنڈز کی فراہمی کے باوجود کام شروع نہ ہو سکا۔ جس کی وجہ عوام محکمہ ہائی وے اور ٹھیکیدار کو کوس رہی ہے۔چند ماہ قبل مسوال موہڑہ الہو چوک سے چوہان کی جانب روڈ منصوبہ کے لیے سازھے 8 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے لیکن بجر کے چند ڈھیر لگانے کے بعد گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کام بند پڑا ہے۔ بکھرے اور نوکیلے بجر اور روڈ کی خستہ حالی کے باعث علاقہ کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن محکمہ ہائی وے اور ٹھیکیدار انتہائی اعلیٰ درجے کی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ یہ اپنی شاطرانہ چالوں سے منتخب نمائندوں سے بھی ہاتھ کر رہے ہیں۔ جس کی ایک مثال 8 دسمبر تک ہرڑ چوک تک کارپٹنگ مکمل نہ ہونا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.