چکوال انچارج ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس اے ایس آئی عاصم گل کی عوام الناس کو موٹر سائیکل کے لائسنس کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں آگاہی

 


چکوال (تھری سٹار میڈیا گروپ) حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال راجہ شکیل احمد کی زیر نگرانی انچارج ایجوکیشن ونگ اے ایس آئی عاصم گل نے عوام الناس کو موٹر سائیکل کے لائسنس کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں اگاہ کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس صرف ضروری نہیں بلکہ لازمی ہے اس لیے ہر موٹر سائیکل سوارحکومت پنجاب کی طرف سے دی جانے والی سہولت سے فائدہ اٹھائے اور چکوال کے قریبی خدمت مرکز یا لائسنس برانچ تشریف لائے اور اسی وقت اپنے موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کرے فینسی یا غیر نمونہ نمبر پلیٹ کا استعمال قانونا جرم ہے لہذا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن سے جاری شدہ نمبر پلیٹ کا استعمال کریں اس کے علاوہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں انسانی جان بہت قیمتی ہے ہیلمٹ زندگی کی ضمانت ہے ٹریفک قوانین پر عمل کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اس سلسلہ میں پفلٹ تقسیم کیے گئے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.