ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے اہلکار محمد رحمٰن کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

 

چکوال (نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے اہلکار محمد رحمٰن کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کےاعزاز میں ایک پر وقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے شرکاء نے ریٹائرڈ ہونے والے اہلکار محمد رحمٰن کو 37 سالہ طویل سرکاری ملازمت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی اور دورانِ ملازمت ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ۔ الوداعی تقریب کے شرکاء نے محمد رحمٰن کے لئے نیک و پرخلوص تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی درازی عمر کے لئے دعا کی اور اس امر کا اظہار کیا کہ ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو یاد رکھا جائیگا ۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آفیسر اطلس خان، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر حسیب زیدی، سینیئر کلرک شاہد محمود، سنیر فوٹو گرافر شفقت سعید اور ڈرائیور عنصر اقبال اور محمد ندیم موجود تھے- محمد رحمٰن کو خوبصورت تحائف اور اعزازی شیلڈ بھی دی گئی اور ان کو بعد از ریٹائرمنٹ تندرستی و سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا ۔ قبل ازیں ریٹائرڈ ہونے والے اہلکار محمد رحمٰن نے اپنے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اچھی یادیں لے کر جا رہا ہوں اور مجھے جس اعزاز کے ساتھ رخصت کیا گیا ہے اس کو ہمیشہ یاد رکھوں گا - تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، حسیب زیدی نے تمام سٹاف ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے موقع پر اپنے کولیگ کے لئے ایسی پر رونق تقریب کا انعقاد کیا اور عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا-

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.