اینٹی کرپشن کے اہتمام ملٹی پرپلز ہال میں سیمینار منعقد ہوا
چکوال ( نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ کے زیرِ نگرانی جاری آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اینٹی کرپشن کے اہتمام ملٹی پرپلز ہال میں سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ڈاکٹر ارسلان سکندر نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سی ایس او ایجوکیشن ملک محمد صفدر کی۔ سیمینار میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران،اساتذہ اور طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء وطالبات میں اسلامی تعلیمات کے مطابق ایمانداری، سچائی اور نیکی کی طرف ترغیب کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کرپشن کو لعنت قرار دیتے ہوئے اس سے بچنے اور قومی اداروں کی بہتری کے لئے حکمت عملی کو اشترا کی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
کوئی تبصرے نہیں