تین سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق، والدین پر غشی کے دورے
ڈھڈیال (مسرت جعفری) تین سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق، والدین پر غشی کے دورے۔ العباس کلینک کے قریب محلہ جابہ کو جانے والے راستے میں کباڑ کا کام کرنے والے صمد نامی افغانی کا تین سالہ بچہ گھر سے نکل کر گلی میں نالے میں گر گیا۔ گھر والوں نے تلاش کرنے کے بعد نالے میں چیک کیا تو بچہ نالے میں گرا ہوا تھا جسے فوری طور پر قریبی ڈاکٹر کے پاس لایا گیا لیکن وہ جاں بحق ہو گیا تھا۔ اس صورتحال سے والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔ بچے کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں