فکر انگیز پروگرام بعنوان “سقوطِ ڈھاکہ ادبی تناظر میں “ کا انعقاد کیا گیا

 


گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال) چکوال کے شعبہ انگریزی کے تحت آج ایک فکر انگیز پروگرام بعنوان “سقوطِ ڈھاکہ ادبی تناظر میں “ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں اردو ادب میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی عکاسی اور اس کے ادبی بیانیے پر گہرے اثرات کے حوالے سےگفتگ و شنید ہوئی۔ 

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر بشیر منصور نے اس تاریخی واقعے کے مختلف پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے لکھی جانے والی ان تحریروں میں پائی جانے والی جذباتی، سیاسی اور ثقافتی پہلوؤں کو اجاگر کیا جس سے شرکاء کو 1971 کے سانحے پر ادبی ردعمل کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا۔


پروگرام کی نظامت شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسر شاہد آزاد نے کی۔ تقریب میں آئلہ اکرام اور عائشہ صدیقہ نے فیض احمد فیض اور نصیر ترابی کے مشہور غزلوں کو پیش کیا، جو ڈھاکہ کی یاد میں لکھی گئی تھیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.