مسلم لیگ ن یوکے کے زیر اہتمام مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے سلسلے میں لندن میں تقریب کا اہتمام کیاگیا

 



مسلم لیگ ن یوکے کے زیر اہتمام مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے سلسلے میں لندن میں تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں برطانیہ بھر سے مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور ایک ہزار سے زائد کارکنان نے شرکت کی تقریب کے مہمان نے خصوصی وفاقی وزیر خواجہ آصف تھے۔ مسلم لیگ ن کے صدر احسن ڈار نے تقریب میں شرکت پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا خو آ جہ آصف نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔اورانشاء اللّٰہ بہت جلد فتنہ خوارج کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ اس موقع پر صدر احسن ڈار نے مسلم لیگ ن کے مخلص کارکنان کو میاں نواز شریف کی جانب سے ایوارڈز دئیے۔ مسلم لیگ ن مڈ لینڈ کے جنرل سیکرٹری ملک فتح خان کو میاں نواز شریف کا مخلص ساتھی اور مشکل وقت میں ساتھ نبھانے پر میاں نواز شریف کی جانب سے احسن ڈار نے ایوارڈ دیا جس پر تمام اہلیان چکوال اور تلاگنگ نے خوشی کا اظہار کیا اور میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے کارکنان کو عزت بخشی ملک فتح خان نے حوصلہ افزائی پر میاں نواز شریف کا شکریہادا کیا کہ مشکل وقت کے ساتھیوں کو یاد رکھابرمنگھم سےملک فتح خان کی قیادت میں مسلم لیگ کے کارکنان اور عہدیدران نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ صاحبزادہ فاروق القادری کونٹری کے صدر راجہ علی اصغرمشرف منہاس سجاد کیانی رفعت علی راجہ مبارک ملک منیر۔راجہ افتخار۔ ملک فرقان ملک محمد خان۔ عدم علی ملک۔ حسین احمد خان مصطفیٰ خٹک آصف علی ڈاکٹر حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.