انچارج پولیس چوکی بوچھال کلاں نے بوچھال کلاں میں لگنے والا سستا منگل بازار بند کرا دیا عوام سراپا احتجاج
بوچھال کلاں (نامہ نگار) انچارج پولیس چوکی بوچھال کلاں نے بوچھال کلاں میں لگنے والا سستا منگل بازار بند کرا دیا عوام سراپا احتجاج۔ تفصیل کے مطابق بوچھال کلاں لاری اڈا پر منگل بازار لگایا جاتا تھا آج پولیس کی بھاری نفری لے کر انچارج پولیس چوکی بوچھال کلاں وہاں پہنچے اور فوری طور پر بازار بند کرنے کا حکم دیا جس پر انتظامیہ نے بازار بند کر دیا مگر خریداری کے لئے آئے سیکڑوں افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو جو سستی اشیاء فراہم کرنے کے دعوے کئے تھے آج بوچھال کلاں پولیس نے ان دعوں کی نفی کر دی ہے انہوں نے ڈی پی او چکوال اور ارباب اختیار سے نوٹس لے کر منگل بازار دوبارہ لگوانے کی اپیل کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں