آج آپ کو ملواتے ہیں شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ضلع تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے نوجوان کھلاڑی محمد ندیم دیمی سے
تحریر: غلام عباس جنجوعہ
محمد ندیم دیمی شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ضلع تلہ گنگ کے قطب شاہی اعوان خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں کرکٹ کی دنیا میں چھوٹا fmc (فہد میاں چنوں) کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے، انتہائی ہنس مکھ، نرم مزاج طبیعت کے مالک ہیں۔
انہیں کرکٹ کھیلنے کا شوق جنون کی حد تک ہے اور سکول کے زمانے سے ہی کرکٹ کھیلتے چلے آ رہے ہیں انہوں نے کرکٹ کھیلنے کا باقاعدہ آغاز تلہ گنگ کی پہچان کرکٹ ٹیم "حافظ الیون کرکٹ کلب" سے بطور بیٹسمین 2021ء میں کیا اور ٹینس بال کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھتے ہی آئے اور چھا گئے۔
تلہ گنگ سپر لیگ، ٹہی سپر لیگ، لاوہ سپر لیگ، تھوہا بہادر سپر لیگ، اکوال سپر لیگ، چکڑالہ سپر لیگ، پنڈیگھیب سپر لیگ، شہباز پور سپر لیگ، چکوال سپر لیگ، بھیں سپر لیگ، گوجرخان سپر لیگ، میانوالی سپر لیگ، سنگوالہ سپر لیگ، میں بطور بیٹسمین پلیئر ون مین آرمی ہر کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
کرکٹ کی دنیا میں بڑے نام جیسے فہد میاں چنوں، خرم چکوال، تیمور مرزا جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ بطور بیٹسمین کھیلنے اور ان کے مد مقابل کرکٹ ٹورنامنٹس میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں، بیٹنگ کرتے وقت کراس شاٹس، فلک شاٹس ہو بہو فہد میاں چنوں کی طرح کھیلتے ہیں جسکی وجہ سے انہیں چھوٹا فہد میاں چنوں کے خطاب سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
حال ہی میں جبی آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ میں بطور اوپن پلیئر مین آف دی میچ رہے، بنجرہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بطور کپتان ٹورنامنٹ ون کیا، ٹہی سپر لیگ میں بھی بطور کپتان اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور یہ کرکٹ لیگ بھی جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
جاز اور KSL کی جانب سے کھیلتے ہوئے ون ملین پرائز جیتنے کا سہرا بھی ندیم دیمی کے سر سجا ہوا ہںے، اعوان سپورٹس پنڈیگھیب کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور یہ کرکٹ ٹورنامنٹ بھی جیتنے میں کامیاب رہے۔
اسکے علاوہ سنگل کراس وکٹ میں ندیم دیمی کا کوئی ثانی نہیں، ہر میچ کو چیلنج سمجھ کر کھیلتے ہیں اور اس وقت انہیں آل پاکستان سنگل کراس وکٹ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
ندیم دیمی کو ان کی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے جانا اور پہچانا جاتا ہے یہ ایک ایسے بیٹسمین ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں، انہوں نے کئی یادگار اننگز کھیلی ہیں، کئی ففٹیز اور سنچریز بنائی ہیں جن میں 2024ء میں "مرید سپر لیگ چکوال" اپنی ٹیم "شہزاد الیون کرکٹ کلب" کی طرف سے کھیلتے ہوئے بطور اوپن پلیئر 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی کئی چھکے اور چوکے لگا کر اپنی ٹیم کو ناقابل یقین فتح دلائی بلکہ اس کرکٹ ٹورنامنٹ کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
ندیم دیمی کا شمار ان چند کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی سادگی اور کارکردگی سے "حافظ الیون کرکٹ کلب تلہ گنگ" کو بلند مقام تک پہنچایا، ان کا کیریئر دوسرے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال ہے کہ اتنے کم وقت میں کس طرح عزم اور محنت سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
ندیم دیمی کرکٹ کھیلنے کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے کیش پرائز کئی ٹرافیز، شیلڈز، میڈلز بطور انعام حاصل کر چکے ہیں اور اپنے ماں باپ کی دعاؤں بھائیوں اور دوستوں کے تعاون سے آج اس مقام پر ہیں کہ کرکٹ کی دنیا میں ہر کوئی انہیں جانتا اور پہچانتا ہے۔
ندیم دیمی میں آگے بڑھنے کا جذبہ موجود ہے اور یہ جوان اسی جوش و جزبے سے کھیلتا رہا تو وہ وقت دور نہیں جب یہ ملک و ملت کا نام روشن کریگا، متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے اس جوان کو اگر حکومت پاکستان سپورٹ کرے تو یہ جوان آگے جا کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں