ہرڑ چوک چوہان روڈ پر کام بدستور سست روی کا شکار

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ہرڑ چوک چوہان روڈ پر کام بدستور سست روی کا شکار، علاقہ کے عوام کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔ مزکورہ روڈ کے تیار حصہ پر تو کچھوے کی رفتار سے کارپٹنگ جاری ہے لیکن مسوال سے ڈورے کی جانب ذخیرہ کئے گئے بجر کی لیولنگ ابھی تک شروع نہیں ہوسکی۔ اس ایریا سے لیبر کو غائب ہوئے تقریباً دو ماہ ہوچکے ہیں جس سے اس منصوبہ کی بدحالی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔محکمہ ہائی وے اور کنٹریکٹر کے سامنے ارکانِ اسمبلی کی بھی دال گلتے نظر نہیں آ رہی۔ جس کے باعث اس منصوبے کی جلد تکمیل کی توقع رکھنا بے معنی ہوگا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.