عوام کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے،ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ قبضہ گروپوں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ڈھڈیال محلہ حسینی ٹاؤن میں کھلی کچہری میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال میڈم ڈاکٹر سارہ ہاشمی، ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال سب انسپکٹر ملک محمد اکرم کے علاوہ دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شکایات کے انبار لگا دیے۔ عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کو اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا جن کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے موقع پر ہی احکامات جاری کردئیے ۔ڈی پی او چکوال کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگائی جا رہی ہے عوام بلا جھجک کھلی کچہری میں اپنے مسائل سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپوں، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ڈی پی او چکوال نے موٹر سائیکل چوری میں غلط طور پر ایک شخص کو گرفتار کرنے پر تفتیشی افسر کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ۔انہوں نے کہا کہ کسی بے گناہ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ غلط گرفتاری پر تھانہ عملہ کو شو کاز نوٹس جاری کئے ۔کھلی کچہری میں کثیر تعداد میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں