آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس چکوال کا مشاورتی اجلاس
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس چکوال کا مشاورتی اجلاس شفقت محمود گوندل کی سرپرستی میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 چکوال میں منعقد ہوا اجلاس میں انوار شاہ پرنسپل، ملک نثار پرنسپل، ملک ابرار سینئر ہیڈماسٹر، غضنفرصاحب سینئر ہیڈماسٹر ،مستبین عبداللہ ہیڈماسٹر، راجہ کامران عزیز وائس چیئرمین اگیگا پنجاب ،قاضی محمد اکمل صدر اگیگا چکوال راجہ شکیل جنرل سیکرٹری ایپکا چکوال چوہدری فیاض چیف آرگنائزر اگیگا چکوال
قاضی محمدوسیم جنرل سیکرٹری پیکٹ چکوال نے شرکت کی اجلاس میں باہمی مشاورت کے ساتھ جناب راجہ شکیل جنرل سیکرٹری ایپکا چکوال کو اگیگا چکوال کا چئیرمین منتخب کیا گیا
لیو انکیشمینٹ اور رول 17 اے کی بحالی
2 دسمبر کے پینشن اصلاحات کے ظالمانہ نوٹیفکیشن کی واپس
سرکاری اداروں کی نجکاری کے خاتمے کےلئے اگیگا پنجاب کے شیڈول کے مطابق ضلع چکوال میں بھی اجتجاج شیڈول کا اعلان کیا گیا انشاءاللہ بروز جمعرات26 دسمبر دن 10 بجے ایجوکیشن آفس تا ڈی سی آفس چکوال اجتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام سرکاری ملازمین کو بھر پور شمولیت کی دعوت دی جاتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں