احتساب عدالت سے 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آتے ہی مسلم لیگی کارکنان مسلم لیگ ( ن) پبلک سیکرٹریٹ ایم این اے ہاؤس چکوال پہنچ گئی
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) احتساب عدالت سے 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آتے ہی مسلم لیگی کارکنان پاکستان مسلم لیگ ( ن) پبلک سیکرٹریٹ ایم این اے ہاؤس چکوال پہنچ گئے جہاں پر سینیئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) چکوال و سابق چیئرمین یونین کونسل ہرچارڈھاب چوہدری محمد ضمیر خان اور سابق وائس چیئرمین یونین کونسل جند اعوان چوہدری غلام شبیر لنگاہ نے کارکنوں کا اسقبال کیا۔بعد ازاں لیگی کارکنان کا یہ اکٹھ یوم تشکر کی صورت اختیار کر گیا،لیگی کارکنان کو اس خوشی کے موقع پر مٹھائیاں کھلائی گئی اور ان کا شکریہ ادا کیاگیا۔اس موقع پر ضلعی صدر ایم وائی او چکوال شیخ محمد محبوب،ضلعی نائب صدر ایم وائی او شیخ محمد علی گلزار،سابق جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی چکوال خالد بٹ،خواجہ زاہد محمود ربال،سید طارق شاہ،خالد اعوان،سرور مغل،انچارج میڈیا سیل پبلک سیکرٹریٹ ملک بلال رحیم و دیگر لیگی عمائدین کی کثیر تعداد موجود بھی موجودتھی۔
کوئی تبصرے نہیں