پادشاہان کے دیہات میں میجرطاہر اقبال اور چوہدری سلطان حیدر علی خان کے جاری کردہ فنڈز سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری
ڈھڈیال(نامہ نگارخصوصی ) یونین کونسل پادشاہان کے دیہات میں سابق وفاقی وزیر ، ممبر قومی اسمبلی میجرطاہر اقبال اور پارلیمانی سیکرٹری وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم چوہدری سلطان حیدر علی خان کے جاری کردہ فنڈز سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ڈورے میں چوہدری مسرت اقبال کی زیر نگرانی چوہدری سلطان حیدر علی خان کے جاری کردہ 50 لاکھ کے فنڈز سے ڈھوک کھرل روڈ جبکہ ڈھوک جکھڑ ، ہسولہ، ڈھوک ہرل اور چوہان میں تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ چکوال چوہدری غلام صفدر رتہ کی زیر نگرانی گلیوں کی پختگی کا کام جاری ہے۔جنرل سکٹریری پاکستان مسلم لیگ (ن) یونین کونسل پادشہان مرزا صفدر محمود نے یونین کونسل پادشاہان کے لیے فنڈز کی فراہمی پر میجرطاہر اقبال،چوہدری سلطان حیدر علی خان کا خصوصی شکریہ اور چوہدری غلام صفدر رتہ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں