2024 ضلع چکوال میں جرائم کے لیے خاصا بھاری ثابت ہوا

 


ڈھڈیال(ریاض بٹ) 2024 ضلع چکوال میں جرائم کے لیے خاصا بھاری ثابت ہوا۔مقتولین کی تعداد نے ایک سنچری مکمل کر لی۔ضلع میں آرگنائزڈ کرائم نہ ہونے کے باوجود قتل کی وارداتوں میں 2023 کی نسبت نمایاں اضافہ ہوا اور 2024 میں ضلع بھر صرف دو تھانوں پر مشتمل سرکل چوآ سیدن شاہ میں 32 افراد قتل ہوئے جبکہ صدر سرکل چکوال دوسرے نمبر پر رہا جس کے 5 تھانوں کی حدود میں 45 افراد قتل ہوئے جبکہ تلہ گنگ سرکل کے 4 تھانوں میں 23 افراد نے اپنی جانیں گنوا دیں۔صدر سرکل چکوال کے تھانہ ڈھڈیال میں 04، تھانہ سٹی چکوال 05،تھانہ صدر چکوال 09، تھانہ نیلہ03، تھانہ کلرکہار24، چوآ سیدن شاہ سرکل میں تھانہ چوآ سیدن شاہ میں 17، تھانہ ڈوہمن 15 اور تلہ گنگ سرکل کے تھانوں سٹی تلہ گنگ 04، صدر تلہ گنگ 08، تھانہ ٹمن 04 اور تھانہ لاوہ میں 7 افراد کو قتل کیا گیا۔تھانہ کلرکہار ضلع بھر میں 24 مقتولین کے ساتھ سر فہرست رہا۔ یاد رہے کہ2023 میں ضلع چکوال/ تلہ گنگ میں مقتولین کی تعداد 86 تھی جن میں ضلع چکوال کے 59 اور تلہ گنگ کے 24 تھے۔اس طرح 2024 میں ضلع چکوال میں 18 مقتولین کا اضافہ ہوا جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.