والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ حسنین کریمین کلینک چکوال میں منعقد کیا گیا
بفیضان نظر والی ولایت حسین شاہ سرکار : والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری ائ کیمپ حسنین کریمین کلینک ڈہوک فیروز پنوال روڈ چکوال میں منعقد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح ڈائریکٹر پیراڈائیز ویلی البراق مارکیٹنگ ساجد حسین اعوان اور رضا کار اللہ کے سپاہی غفران عمر کہوٹ نے کیا۔الشفاء ائ ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز نے تین سو سے زائد مریضوں کی انکھوں کا فری معائنہ کیا گیا۔ مفت ادویات اور عینکیں دی گئیں۔ سفید موتیے کے مریضوں کو اپریشن کے لیے ہسپتال ریفر کیا گیا۔ڈاکٹر عبدالحمید نے کیمپ کے لیے بہترین انتظامات کیے ۔
کوئی تبصرے نہیں