دولتالہ میں کم آمدنی والے شہریوں کیلئے دستر خوان کا آغاز کردیا گیا

 


جہلم، میر پور کے بعد دولتالہ میں کم آمدنی والے شہریوں کیلئے دستر خوان کا آغاز کیا گیا ہے


50 روپے ادا کر کے کوئی بھی شخص رعایتی دستر خوان سے کھانا کھا سکتا ہے: قاضی ادریس زعفران

ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 9 تحصیل دولتالہ،راجہ محمد جواد ناظم منہاج ویلفیئر فاونڈیشن پی پی 9 تحصیل دولتالہ


دولتالہ(نامہ نگار) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے دولتالہ میں رعایتی دسترخوان کا آغاز کر دیا ہے۔ خصوصی کاوش راجہ بابر حسین (صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس) رعایتی دسترخوان کی افتتاحی تقریب میں پیر آف للیال شریف پیر سید منصور شاہ کے صاحبزادے محترم سید اصغر شاہ، علامہ پروفیسر ارشد مصطفوی، علامہ منصور چشتی، علامہ قاری صداقت علی ، علامہ بشیر نے خصوصی شرکت کی۔


دستر خوان کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ پروفیسر ڈاکٹر ارشد مصطفوی نے کہا کہ رعایتی دسترخوان غریب و مستحقین اور سفید پوش طبقے کی مدد کیلئے جاری منصوبہ جات میں ایک اور اہم کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رعایتی دسترخوان سے کوئی بھی 50 روپے میں کھانا کھا سکتا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.