ارڑ مغلاں تا للیاندی پل اور روڈ اپنے مقرر وقت میں مکمل ہو گا کوئی تاخیر برداشت نہیں ہو گی، ملک صہیب بلال بھرت
عوام کے لئے خوشخبری ارڑ مغلاں تا للیاندی پل اور روڈ اپنے مقرر وقت میں مکمل ہو گا کوئی تاخیر برداشت نہیں ہو گی ملک صہیب بلال بھرت ، منسٹر ورکس اینڈ کمیونیکیشن پنجاب
چکوال ( خصوصی رپورٹ)راجہ ضمیر الدین احمد ، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن ضلع چکوال ، چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سکریٹری ورکس اینڈ کمیونیکیشن پنجاب اور منسٹر ورکس اینڈ کمیونیکیشن پنجاب سے ملاقات کی ۔جس میں راجہ ضمیر الدین احمد نے پنجاب گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور خاص کر محترمہ مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا کہ انہون نے عوام کی درینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے سکیم کی منظوری دی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ کام جلد مکمل ہو گا۔ میں ضلع کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے اپنے حلقے کے اس بہت بڑے مسلے کو حل کرنے کے لئے اپنی کوششیں کیں۔ میں سمجھتا ہوں یہ میری پارٹی کی کامیابی ہے اور میرے قائد میاں محمد نواز شریف کا یہ ویژن ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر آسانیاں فراہم کیں جائیں۔
کوئی تبصرے نہیں