بطور سیاسی ورکر وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور میاں محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں،قرباں حسین مرزا
ڈھڈیال ( خصوصی رپورٹ) نائب صدر تحریک انصاف یونین کونسل ڈوہمن قرباں حسین مرزا نے کہا ہےکہ وہ 1985 سے مسلم لیگ کا بطور ورکر حصہ رہے۔ 1985 سے لے کر 2018 تک پورے پاکستان میں چار دفعہ اور پنجاب میں تقریباً 40 سال مسلم لیک کی حکومت رہی۔ گزرے ہوئے عرصے میں ایک دفعہ بھی مسلم لیگ ن الیکشن یونین کونسل ڈوہمن میں نہ ہاری۔ 2018 میں مقامی قیادت کی ناانصافیوں اور غلط فیصلوں کی وجہ سے مسلم لیگ سے مجبوراً علیحدگی اختیار کی اور پی ٹی کا حصہ بن گئے اور اس طرح مقامی لیڈران کے اس رویے سے مسلم لیگ کو یو سی ڈوہمن میں 1100 ووٹ سے شکست ہوئی ۔1985 سےلے کر ترقیاتی کاموں میں سے کوئی کام بھی ماسوائے چیئرمین ڈوھمن کے گاؤں اور ملحقہ دیہات میں نہ ہوا بلکہ اپنے گھر کو سنوارتے ریے۔عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار مسلم لیگ ن کے ورکر راجہ ضمیر الدین احمد ایڈوکیٹ جو آ ج کل اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان بھی ہیں اور ضلع کے مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل بھی ہیں انہوں اس سے پہلے بھی علاقے کے ترقیاتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور اب بہت بڑے منصوبے کے لیے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے خصوصی شفقت سے ایک گرانٹ منظور کرالی جسکا فائدہ تقریباً 50/60 دیہات کو ہو گا جسکے لیے بطور سیاسی ورکر وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور میاں محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں لیکن سازشوں سے گھری مسلم لیگ کے علاقہ کے عمائدین نے اپنے ہی جماعت کے ترقیاتی کام کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے روشن خیال پونے کا ثبوت دیا اور ضمیر بھائی کے باضمیر آواز کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ عوامی خدمت گار رکاوٹیں پیدا نہیں کرتے کیونکہ انکا مشن انا نہیں پہلے عوام ہوتی ہے ہم راجہ ضمیر الدین احمد ایڈووکیٹ اور محترمہ مریم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے وقت آ نے پر پھول برسائیں گے کیونکہ عوام اہم ہوتی ہے سیاسی پارٹیاں عوام سے ہوتی ہیں اور لیڈر عوام کی طاقت کا سر چشمہ ہوتے ہیں اور عوام کی فلاح عین عبادت ہوتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں