ڈسٹرکٹ جج اینٹی کرپشن گوجرانوالہ راجہ شاہد ضمیر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ جج اینٹی کرپشن گوجرانوالہ راجہ شاہد ضمیر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں ۔ انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قصبہ دھروگی راجگان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں ججز، ڈسٹرکٹ بار چکوال کے عہدیداران، وکلا،رہنما مسلم لیگ (ن)و سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز فرحت سرال، میجر جنرل(ر) حافظ مسرور احمد، سابق چیئرمین راجہ ارشد، ترجمان سردار غلام عباس خان راجہ عرفان شہزاد، چوہدری معین اکرم، ملک ارشد گفانوالہ( ونہار ون)، تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ چوہدری غلام صفدر رتہ، ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن سید علی عباس شاہ، کرنل راجہ طارق،چیئرمین مصالحتی کمیٹی ضلع چکوال میاں افتخار حسین، خواجہ عارف ( چکوال چیمبر اینڈ کامرس)، پولیس افسران، اساتذہ ،معززین علاقہ اور ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.