تھانہ ڈھڈیال کے مقدمہ قتل کا فیصلہ،ملزم کو باعزت رہا کرنے کا حکم

 


لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے ڈویژنل بینچ نے تھانہ ڈھڈیال کے ایک مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے کے ملزم کو باعزت رہا کرنے کا حکم دے دیا۔تھانہ ڈھڈیال میں ملزم حماد حسن کھوکھر موہڑہ الہو کے خلاف اپریل 2021 میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق اس نے راستہ روک پر سہیل حسن موہڑہ خورد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج چکوال کی جانب سے 2022 میں ملزم کو سزائے موت سنائی گئی۔اس سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کی گئی۔جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس صادق محمود خرم پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے بدھ کو اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کے وکیل چوہدری فردوس احمد ایڈووکیٹ کے مؤثر دلائل اور ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم حماد حسن کھوکھر کو باعزت رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.