حکومت پنجاب کے فلاحی منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے مستحق افراد کی رجسٹریشن جاری
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) حکومت پنجاب کے فلاحی منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے مستحق افراد کی رجسٹریشن جاری ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم چوہدری سلطان حیدر علی خان کی ہدایت پر سیکرٹری یونین کونسل پادشاہان ظفر اقبال نے قصبہ ڈورے میں مسلم لیگی رہنما چوہدری مسرت اقبال کی رہائشگاہ پر تقریباً ایک سو زائد مستحق افراد کی رجسٹریشن کی جو حکومت پنجاب کے 10سے زائد فلاحی منصوبوں سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس موقع پر پارٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔
کوئی تبصرے نہیں