وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انیشیٹوز کی بدولت عوام کو ریلیف کے ثمرات ملنے شروع ہو گئے،ملک تنویراسلم اعوان
چکوال (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی ملک تنویر اسلم اعوان نے ڈی سی آفس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی- اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک شہر یار اعوان، ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندوں، اے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ سمیت دیگر سرکاری محکموں کے سربراہان موجود تھے - ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فضل شیر نے ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سےاجلاس کو آگاہ کیا- چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انیشیٹوز کی بدولت عوام کو ریلیف کے ثمرات ملنے شروع ہو گئے ہیں۔ حکومت پنجاب ہر سطح پ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے لئے وسائل صرف کر رہی ہے جن کے حسب منشا ثمرات عوام تک پہنچانا تمام سرکاری محکموں کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کا مکمل ادراک کرتے ہوئے ضلع میں موجود سرکاری محکمے ڈویلپمنٹ سکیمز کی مقررہ مدت میں معیاری تکمیل کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں لا اینڈ آرڈر، وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام ،ہیلتھ ریفارمز اور ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان ،کسان کارڈ ، اپنی چھت اپنا گھر، گرین ٹریکٹر سکیم، ہمت کارڈ ، ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی- چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی نے چوآ سیدن شاہ میں کول کریشزز کی بدولت سموک ایشو پر اسسٹنٹ کمشنر ،محکمہ ماحولیات اور مائنز اینڈ منرل ملکر سموگ کا سدباب کیا جائے تاکہ عوام کو صحت مند ماحول فراہم ہو۔ مائنز میں بڑھتے ہوئے حادثات پر انسپکٹر مائنز کو سیفٹی اور سیکورٹی کے انتظامات پورے کیے جائیں۔ آرڑ مغلاں کے مقامی افراد کی شکایت پر کہ آرڑ مغلاں ڈیم میں سیوریج کا پانی شامل ہونے کی وجہ سے مقامی ابادی صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے صحت کے مسائل سے دوچار ہو رہی ہے۔ جس پر چیئرمین نے ضلع بھر میں جن ڈیمز سے پینے کے لئے پانی استعمال ہو رہا ہے وہاں پر مچھلیوں کے لئے مضر صحت فیڈ کے استعمال نہ کرنے کا پابند کرنے کے لیے ایکسین سمال ڈیمز، فشریز اور محکمہ ایری گیشن کو ایشو کے حل اور کلر کہار واٹر سپلائی اسکیم محکمہ پبلک ہیلتھ اور ایم سی کلرکہار میں ہینڈ اوور کرنے کے معاملے پر اسے فوری طور پر حل کر کے اگلے اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے حوالے سے سی ای او ہیلتھ کو خصوصی طور پر دلچسپی لے کر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے چکوال و تلہ گنگ ،کلرکہار اور میانی کا جامہ ٹریفک پلان مرتب کر کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سڑکوں کے کناروں پر بڑھے ہوئے درختوں اور جھاڑیوں کی وجہ آئے روز ٹریفک حادثات کے پیش نظر محکمہ ہائی وے اور فاریسٹ فوری اقدامات کرے۔ وزیر اعلیٰ ستھرا پنجاب کی جن تحصیلز کلر کہار ، چوآ سیدن شاہ اور لاوہ میں کنٹریکٹر کو موبلائیز کیا جائے اور جن علاقوں میں سروسز شروع نہیں ہوئی وہاں پر سروسز فراہم کی جا ئےاور رورل ایریا میں سروسز کو مزید بہتر بنایا جائے کہ وزیر اعلی پنجاب کے انیشیٹوز کو شفاف طریقے سے چلایا جائے تاکہ عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف مل سکے- انھوں نے دھی رانی پروگرام کے شاندار تقریب کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا۔
کوئی تبصرے نہیں